ناندیڑ: ۲۸؍فروری (اعتمادنیوز) 25 فروری بروز بدھ اسلام پورہ ناندیڑ میں
سید مشتاق اشرف صاحب کچھوچھوی کے ہاتھوں خانقاہ اشرفیہ کا سنگ بنیاد رکھا
گیا۔ اس موقع پر مختصر پروگرام منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن ، نعت و منقبت کے بعد
مولانا عبدالعظیم رضوی نے خانقاہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کی
اصل تو حضورﷺ کے زمانے اور اصحاب صفہ سے ثابت ہے اور باطن کی اصلاح وقت کا
اہم تقاضہ ہے۔ اس موقع پر احسن المشائخ سید احسان اشرف اشرفی الجیلانی نے
دعا فرمائی اور سید محمد مشتاق اشرف صاحب قبلہ ( کچھوچھہ شریف) نے اپنے
نصیحت آمیز کلمات میں تمام اہل سلسلہ کو
مل کر کام کرنے کی تاکید فرمائی۔
الحاج سلیم صاحب اشرفی والا، حاجی عثمان صاحب، سید عبدالرحیم سیٹھ نائیگاؤں
و غلام بھائی ، مقیت بھائی، ببلو بھائی اشرفی، عبدالحبیب صاحب اشرفی،
یعقوب بھائی، سید ولی الدین بھائی، عبدالمقیت بھائی کلنوری و دیگر کے
ہاتھوں حضرت والا و علماء کرام کی گلپوشی ہوئی۔ آخر میں صلاۃ و سلام و نیاز
کے جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ تمام محبان سلسلہ اشرفیہ کے تعاون سے یہ
پروگرام کامیاب ہوا۔ کثیر تعداد میں عوام الناس و علماء و مشائخ کرام موجود
تھے۔ مفتی زبیر احمد صدیقی کچھوچھوی اور حضرت احسن المشائخ کے برادران بھی
رونق اسٹیج تھے۔